اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

طلبہ اور والدین کیلئے اہم خبر، محکمہ تعلیم نے کورونا کے باعث متاثر ہونیوالی تعلیمی سرگرمیوں کا توڑ ڈھونڈ نکالا

datetime 4  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا کے باعث رواں تعلیمی سال کے دوران متاثر ہونیوالی تعلیمی سرگرمیوں کا توڑ ڈھونڈ نکالا ۔محکمہ تعلیم سندھ نے 2سالوں کا اکیڈمک پلان تیار کر لیا ،اسکولوں کی بندش کے سبب رہ جانیوالارواں تعلیمی سال کا ر40فیصد نصاب آئندہ سال کے تعلیمی نصاب میں پڑھایا جائے گا جبکہ طلبہ

کو موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ہوم ورک نہیں دیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے اسکولوں کی بندش کے دوران رہ جانیوالا 40فیصد نصا ب آئندہ تعلیمی سال میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ کورونا کی بڑھتی ہوئی لہر کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے نتیجے میں تعلیمی سال2021-21کے دوران باقی رہ جانیوالے مضامین کے اسباق تعلیمی سال2021-22ء میں پڑھائے جائیں گے ۔محکمہ تعلیم کے اس اقدام کا مقصد طلباء و طالبات کے جنرل نالج میں اضافہ کرنا اور انہیں اسباق سے آگاہ کر نا ہے تاکہ ان کی علمی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے ۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ تعلیم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ نرسری سے آٹھویں جماعت تک کا تدریسی عمل6جون تک مکمل کر کے7جون سے امتحانات کا انعقاد کیا جائے اس حوالے صوبے بھر کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ نرسری سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانی نتائج کا اعلان26جون تک ہر صورت کریں ۔اکیڈمک پلان میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال موسم گرما کی تعطیلات کے دوران طلباء و طالبات کو ہوم ورک نہیں دیا جائے گا اور نیاتعلیمی سال2اگست سے شروع کیا جائے گا۔ نئے تعلیمی سال برائے 2021-22کیلئے موسم سرما کی تعطیلات25دسمبر سے 10جنوری تک ہو گی جبکہ موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے31جولائی تک کی جاسکے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ تعلیم سندھ آئندہ چند روز میں اس حوالے سے باقائدہ گائیڈ لائنز جاری کریگا ۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…