اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

قائد اعظم کی اربوں روپے کی زمین پر قبضے کا انکشاف

datetime 4  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام 10 تک میں اینکرپرسن ریحان طارق نے انکشاف کیا کہ لاہور کے پوش علاقے گلبرک میں قائد اعظم محمد علی جناح کی 29 کنال اراضی پر قبضہ کرلیا گیا ہے ۔ قبضہ مافیا نے مادر ملت فاطمہ جناح اور

لیاقت علی خان کی اراضی پر بھی قبضہ کرکے پلازے اور شابنگ مالز تعمیر کرلئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے 31 دسمبر 2019 کو اربوں روپے مالیت کی زمین کی تحقیقات کا آغاز کیا اور اس سلسلے میں ایل ڈی اے اور محکمہ مال سے ریکارڈ لیا، بابائے قوم کی اراضی سے متعلق ان کی وصیت بھی حاصل کی اور سورس رپورٹ بھی خود ہی تیار کی۔ریحان طارق کے مطابق قائد اعظم ٹرسٹ کی اراضی خسرہ نمبر 2181، 2129، 2200، 2180، 2185، 2184 پر مشتمل تھی لیکن اب ٹرسٹ کیلئے وقف کردہ اراضی پر شاپنگ مالز اورپلازے تعمیر ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 13 ماہ کے دوران قائد اعظم کی زمین واگزار کرانے کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی اور معاملہ سرد خانے کی نذر ہوگیا ہے۔دوسر ی جانب اسلام آبادپولیس نے گزشتہ ہفتے قبضہ مافیا کے 25ملزمان گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی 1257کینال اراضی واگزار کرالی ،تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایات پر

اسلام آباد پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری اس سلسلے میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے تقریبا 1557ملین روپے مالیت کی 1257کینال اراضی واگزار کروا کے ان میں

ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے 25ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا، جن تھانوں کی حدود میں اراضی واگزار کروائی گئی ان میں تھانہ گولڑہ کے علاقے شاہ اللہ دتہ سے 50کینال ،تھانہ نون کی حدو د سیکٹرI-15سے 1000کینال ،تھانہ سبزی منڈی کی حدود

I-11/4 منڈی موڑ سے 150کینال،تھانہ گولڑہ کے علاقے سیکٹر Gـ14سے 57کینال اراضی واگزار کروائی،اس کے علاوہ تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں واقع شٹل سروس بلڈنگ پر قبضہ کرنے والے ملزمان کو گرفتا ر کرکے ان سے بلڈنگ سے قبضہ چھڑوایا ،قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…