جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فارن فنڈنگ کی بنیاد نواز شریف نے رکھی ،مریم نواز کی حکمت عملی سے لیگی اراکین پر نا اہلی کی تلوار لٹک گئی ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 3  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک میں فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھنے والے نواز شریف ہیں، مریم نواز کی حکمت عملی سے ان کے اراکین پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی، فضل الرحمان پیزا کھانے کی خواہش رکھتے ہیں انہیں حلوے کا بھی حساب دینا پڑگیا۔الیکشن کمیشن کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے

رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینکوں سے آنیوالے ریکارڈ میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے کئی اکاؤنٹ نکل آئے، تمام جماعتوں کو پارٹی فنڈنگ کا حساب دینا ہوتا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ قانونی پیچیدگیوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کے سوا کسی سیاسی جماعت نے سیاسی فنڈ ریزنگ نہیں کی، پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ کسی فورم پر آ کر میرے ساتھ مناظرہ کر لیں ،وہ بھی اپنا ریکارڈ لیکر آئیں اور ہم بھی اپنا ریکارڈ قوم کے سامنے رکھیں گے اس کے بعد پتہ چل جائے گا کس جماعت نے فارن فنڈنگ لی ہے۔انہو ںنے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیں پھنسانے کی کوشش کی مگر خود پھنس گئے ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ان دونوں جماعتوں کے فاران فنڈنگ کی تفصیلات ہمیں فراہم کی جائیں کیونکہ ہم نے الیکشن کمیشن میں 40ہزار افراد کا ڈیٹا جمع کرایا ہے مگر یہ ایک ہزار لوگوں کا ڈیٹا بھی جمع نہیں کر ا سکیں گے۔ دوسری جانب انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا 30سے 31فیصد کورووٹ بینک ہے او ریہ کسی کی خواہش پر ختم نہیں ہو سکتا، حکومت کی کامیابیوں کے نتیجے میں انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں اس میں مزید اضافہ ہوگا،مسلم لیگ (ن) اپنے

دور کے گروتھ ریٹ کا ڈھنڈورا تو پیٹتی ہے لیکن قوم کو یہ بھی بتائے کہ جب تحریک انصاف کو حکومت ملی تو اس وقت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور قرضوں کا بوجھ کس سطح پر تھا،کورونا وباء سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے باوجود حکومت منشور کے مطابق وعدوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے۔ حلقہ این اے 127کے دفتر میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء

کے باوجود حکومت نے صنعت، زراعت، ایس ایم ایز اور تعمیراتی شعبے کیلئے تاریخ پیکج دیا ہے اور انشا اللہ اس سے ہماری معیشت کا پہیہ جلد اپنی پوری رفتار سے گھومے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی گزشتہ چھ اور مسلم لیگ (ن) چار دہائیوں سے حکومتوں میں ہے لیکن عمران خان کی 22سال کی انتھک جدوجہد کی وجہ سے تحریک انصاف کا ووٹ بینک 30سے31فیصد ہے اور ہرگز کسی کی خواہش پر ختم نہیں ہو سکتا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…