پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف اور مریم نواز کے مؤقف کے ساتھ چلنا مشکل ہے،کھربوں روپیہ کہاں سے آئے گا؟ اعتزاز احسن مریم نواز اور فضل الرحمان کیخلاف کھل کر بول پڑے

datetime 3  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)معروف قانون دان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اور استعفی کوئی آپشن نہیں ہے،نوازشریف اور مریم نواز کے مؤقف کے ساتھ چلنا مشکل ہے،نوازشریف بغیر گارنٹی کے ملک سے باہر چلے گئے تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دھرنے

اور احتجاجی تحریک چلانے کیلئے کھربوں روپے چاہئیے ہوتے ہیں،دھرناکہنا آسان ہے مگر پیسہ کہاں سے آئے گا،تمام مراحل صبر آزما ہیں،31جنوری تک حکومت ختم ہوجائے گی کہنا درست طریقہ نہیں ہے،ڈیڈ لائن دینا صحیح نہیں ہے،آپ نے بیان دیا کہ پنڈی میں دھرنا دیں گے،آپ کہتے ہیں کہ پنڈی والوں سے ہماری جنگ نہیں ہے،ہماری جنگ حکمرانوں سے ہے،بلاول بھٹو زرداری نے آئینی بنیادوں پر تحریک عدم اعتماد کی تجویز دی ہے،حکومت خود ہی ختم ہورہی ہے۔مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کی تحریک عدم اعتماد کی مخالفت سمجھ نہیں آتی ہے،استعفی کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی کو سندھ تحفہ میں دے دینا،کیا سندھ حکومت وفاق کو ہم گفٹ کردیں،مریم نواز کے استعفوں لانگ مارچ اور حکومت گرانے کی ڈیڈ لائن سمجھ سے بالاترہے،آپ نے پنڈی میں دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا،پنڈی میں دھرنے کا مطلب ہے کہ جی ایچ کیو کے خلاف دھرنا دینا ہے،میثاق جمہوریت میں طے ہوا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کے ذریعہ انتخابات ہونے چاہئیں،اس کی دستاویزات میں طے پایا تھا۔پی پی پی حکومتی آئینی ترمیم کی حمایت کرنا چاہئے،اس ترمیم کو سب جماعتوں کو سپورٹ کرنا چاہئے،آئین کے تحت سینیٹ انتخابات میں پارٹی کی منشاء سے سیٹ کرکے کسی امیدوار کو ووٹ دینے سے کوئی ممبر نااہل

نہیں ہوتا۔ حکومت لانگ مارچ یا دھرنے سے متاثر نہیں ہوگی،ن لیگ اور پی پی پی نے میثاق جمہوریت میں معاہدہ کیا تھا کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعہ کرائے جائیں،پی ڈی ایم اور میری جماعت کو میثاق جمہوریت کا احترام کرنا چاہئے،پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں بلاول بھٹو زرداری کی تجویز کو تسلیم کرنا چاہئے۔وزیراعظم کے

خلاف تحریک عدم اعتماد ہی بہترین حل ہے۔پی ڈی ایم اور میری جماعت کو میثاق جمہوریت کے تحت سینیٹ انتخابات کو اوپن بیلٹ کے ذریعہ کرانے کی حمایت کرنی چاہئے،تاریخیں بیانات اور ڈیڈ لائنز سے حکومتیں نہیں جاتیں۔انہوں نے کہ ہے کہ میثاق جمہوریت کے تحت پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کو سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ آئینی ترمیمی بل کی حمایت کرنی چاہئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…