پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

’’ علامہ اقبال کے مجسمے کامعاملہ ‘‘ 2 اہم عہدیداروں کو سزا دیدی گئی

datetime 3  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آئن لائن )لاہور کے گلشن پارک میں علامہ اقبال کا متنازع مجسمے میں ملوث دو اہم عہدیداروں کا نوکری سے برطرف کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سفید چونے اور سیمنٹ سے بنے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مجسمے کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔یہ مجسمہ لاہور کے گلشن اقبال پارک میں گزشتہ سال جشن آزادی کے موقع پر نصب کیا گیا تھا۔

حیرانی کی بات یہ ہے کہ مذکورہ مجسمہ کسی ماہر مجسمہ ساز کا تخلیق کیا گیا شاہکار نہیں بلکہ مالیوں کی مفکر پاکستان سے عقیدت کا اظہار تھا۔‎اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پارکس اینڈ باغبانی اتھارٹی (پی ایچ اے) جواد قریشی کا کہنا ہے کہ لاہور کے گلشن اقبال پارک سے علامہ محمد اقبال کا مجسمہ ہٹا دیا گیا، متنازع مجسمہ کے ذمہ دار دونوں افسروں کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔اس معاملے کی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈی جی پی ایچ اے سے رپورٹ طلب کی تھی اور ساتھ ہی پارک میں مجسمہ رکھنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیاتھا۔عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انکوائری کے بعد ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور کارروائی کی جائے، پارک میں مجسمہ رکھنے کا واقعہ متعلقہ حکام کی غفلت ہے۔قبل ازیں عثمان بزدار کی ہدایت پرگلشن اقبال پارک سے مجسمہ ہٹا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر گلشن اقبال پارک سے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کا مجسمہ ہٹا دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈی جی پی ایچ اے سے رپورٹ طلب کر لی اور ساتھ ہی پارک میں مجسمہ رکھنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انکوائری کے بعد ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور کارروائی کی جائے، پارک میں مجسمہ رکھنے کا واقعہ متعلقہ حکام کی غفلت ہے۔خیال رہے کہ سفید چونے اور سیمنٹ سے بنے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مجسمے کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔یہ مجسمہ لاہور کے گلشن اقبال پارک میں گزشتہ سال جشن آزادی کے موقع پر نصب کیا گیا تھا۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ مذکورہ مجسمہ کسی ماہر مجسمہ ساز کا تخلیق کیا گیا شاہکار نہیں بلکہ مالیوں کی مفکر پاکستان سے عقیدت کا اظہار تھا۔‎



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…