جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایف نائن پارک اور اسلام آباد کلب کی اجازت تو نہ ملی لیکن اب کون سی قیمتی جگہ گروی رکھنے کی ٹھان لی؟وزارت خزانہ کانیا منصوبہ سامنے آگیا

datetime 3  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف نائن پارک اور اسلام آباد کلب کی بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے کے عوض سکوک بانڈز کے اجرا کی سمری تیار کرلی گئی، روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابقF9 پارک ، اسلام آباد کلب کی تجویز مسترد

ہونے کے بعد وزارت خزانہ ایکسپریس وے گروی رکھنے کی سفارش کریگی۔ایک اعلی حکومتی ذریعے کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جب ایف نائن پارک کی تجویز مسترد ہوئی تو اسلام آباد کلب کو گروی رکھنے کی تجویز سامنے آئی لیکن بعد ازاں وزارت خزانہ سکوک بانڈ کے لیے جو نئی سمری پیش کرے گی اس میں اسلام آباد ایکسپریس وے گروی رکھنے کی سفارش کی جائے گی۔28 کلومیٹر طویل اسلام آباد ایکسپریس وے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان رابطہ سڑک ہے جوکہ زیرو پوائنٹ سے شروع ہو کر روات ٹی چوک تک طویل ہے جہاں سے یہ جی ٹی روڈ سے منسلک ہو جاتی ہے۔ 2007 میں اسلام آباد ایکسپریں وے پر مزید انٹرچینجز بنانے کا کام شروع کیا گیا جو 2014 تک جاری رہا۔وفاقی کابینہ اجلاس میں واضح کیاگیاتھا کہ جس بھی اراضی کے عوض سکوک بانڈ جاری کیے جائیں گے وہ علامتی طور پر ہی ہو گا۔ ایسا نہیں ہے کہ اراضی یا وہ مقام استعمال نہیں ہو سکے گا۔ زمین کا اصل مالک اپنی مرضی کے مطابق جب چاہے کوئی بھی تبدیلی کر سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…