10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کی عالمی سطح پر پزیرائی کا تسلسل برقرار، برطانیہ اور ناروے کے بعد اقوام متحدہ کا بھی بلین ٹری سونامی منصوبہ کی کامیابی کا اعتراف

2  فروری‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کی عالمی سطح پر پزیرائی کا تسلسل برقرار ،برطانیہ اور ناروے کے بعد اقوام متحدہ نے بھی بلین ٹری سونامی منصوبہ کی کامیابی کا اعتراف کرلیا ،اقوام متحدہ کی گلوبل ماحولیات کی سربراہ مسز اینگر اینڈرسن بھی بلین ٹری سونامی منصوبہ کی گرویرہ نکلی،

ماحولیات کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسز اینگر اینڈرسن نے بلین ٹری سونامی منصوبہ کی آن لائن سیشن تعریف کی،گلوبل کلائمنٹ کے آن لائن. سیشن میں معاون خصوصی ملک امین اسلم بھی شریک ہوئے ،اقوام متحدہ ماحولیات کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بلین ٹری منصوبے کو عالمی سطح کا منصوبہ قرار دیدیا ،اسٹیٹ بینک چین کیسربراہ پروفیسر ماجوان اور گرین پیس کی صدر بھی شریک ہوئیں ۔ اینگر اینڈر سن نے کہاکہ ماحولیات کے حوالے سے پاکستان کی تینوں کنونشن میں عالمی لیڈر بن کر ابھرا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ویڑن قابل تعریف، دیگر ممالک ایسے منصوبے شروع کریں۔اینگر اینڈرسن نے کہاکہ بلین ٹری سونامی منصوبہ سے پوری دنیا پر ماحولیاتی خطرات کم ہوں گے،10 بلین ٹری سونامی منصوبہ دنیا بھر کے لئے مشعل راہ ہے،اقوام متحدہ کی ماحولیات سربراہ نے بلین ٹری سونامی منصوبے کے لئے تعاون کی پیشکش کردی۔ ملک امین اسلم نے کہاکہ دنیا تو بلین ٹری منصوبے کی تعریف کرتی ہے، مخالفت ہے تو صرف اپوزیشن کی، اقوام متحدہ کا بلین ٹری منصوبے کو احسن قرار دینا وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کی کامیابی ہے،بلین ٹری سونامی منصوبہ ہر صورت اپنے اہداف حاصل کرے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…