پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

برطانیہ میں پاکستانی وکیل ہر محاذ پر ناکام رہے،پاکستان اس وجہ سے کیس ہارا، معاہدے کے مرکزی کردار نے چپ توڑ دی

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)براڈ شیٹ اور قومی احتساب بیورو (نیب) معاہدے کے مرکزی کردار طارق فواد ملک نے چپ توڑ دی۔براڈ شیٹ اور قومی احتساب بیورو (نیب) معاہدے کے مرکزی کردار طارق فواد ملک نے کہا ہے کہ اگر حکومت پاکستان کو ضرورت ہو تو میں براڈ شیٹ کمیشن میں پیش ہونے کے لیے تیار ہوں۔ایک انٹرویو میں

طارق فواد ملک نے نیب اور براڈ شیٹ معاہدے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس چھپانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان کو ضرورت ہو تو میں براڈ شیٹ کمیشن میں پیش ہونے کے لیے تیار ہوں۔طارق فواد ملک نے کہا کہ میں نے ٹروونز اور براڈ شیٹ کی نمائندگی کی ہے، جو میرے کام کا حصہ تھا، نیب اور براڈشیٹ معاہدہ اتفاق رائے سے ہوا، جس پر نیب نے دستخط کیے۔انہوںنے کہاکہ نیب کو براڈ شیٹ معاہدے کے متعلق جواب دینا چاہیے، میں نے کچھ غلط نہیں کیا، یہ سچ ہے براڈشیٹ نے ریکوریز نہیں کی تھیں اور ناکام رہا۔طارق فواد ملک نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی وکیل ہر محاذ پر ناکام رہے، پاکستان غلط مشوروں کی وجہ سے کیس ہارا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کوہوگا،کابینہ ملکی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی، کابینہ 5 فروری کے یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے انتظامات کا جائزہ لے گی ،وفاقی کابینہ پی ڈی ایم کی تحریک، براڈ شیٹ اور دیگر اہم قومی امور پر غور کرے گی ،وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا بھی زیر غور آئیگا ،کابینہ لاپتہ افراد کیس میں انٹرا کورٹ اپیل کے معاملہ کا جائزہ لے گی ،کابینہ اجلاس میں بھارتی سرخ پتھروں کی درآمدات کی اجازت کا جائزہ لیا جائے گا ،

این اے پی ایچ ڈی اے کی جانب سے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی،وزارت تعلیم وتربیت کی جانب سے معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا،اجلاس میں متبادل تنازعات کے حل کے تحت غیر جانبدار پینل ایکٹ 2017 کا معاملہ زیر غور آئے گا ،کابینہ اجلاس میں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا،کابینہ نجی ایئرلائن کے لائسنس کلاس ٹو کا معاملہ کاجائزہ لے گی،سی سی ایل سی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی،کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…