پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی میں دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے ملزم گرفتار‎

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سرجانی ٹاؤن میں گھرمیں ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون کواجتماعی آبرو ریزی کا نشانہ بنائے جانے کے مقدمے میں پولیس کو 25 روزبعد کامیابی مل گئی پولیس نے2 مبینہ ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، لوٹا ہوا مال اوردیگرسامان برآمد کرلیا۔سرجانی ٹاؤن انوسٹی گیشن پولیس نے لیاری

ایکسپریس کے قریب کارروائی میں 2 ملزمان طارق اورعبید حسین گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے پستول،ایک اوزی گن، مسروقہ موبائل فون،متعدد پی کیپس اورمہروں سمیت دیگرسامان برآمد کر کے ان کے خلاف غیر قانونی اسلحے کے دو مقدمات درج کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزمان گھروں میں لوٹ مارکے دوران مبینہ طورپرخواتین سے زیادتی میں ملوث ہیں۔اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیزنے دعوی کیا ہے کہ گرفتار ملزم طارق نے دوران تفتیش سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسرٹاؤن علی محمد مینگل گوٹھ میں واقع گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون کوآبرو ریزی کا نشانہ بنانیکا اعتراف جرم کیا ہے اور گرفتار ملزم کی نشاندہی پراس کے دوسرے ملزم عبید حسین کو گرفتار کیا گیا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاتون کی جانب سے بنوائے جانے والے ایک ملزم کا خاکہ گرفتار ملزم طارق سے کافی حد تک مشابہت رکھتا ہے اورگرفتارملزم اچھے کردار کا حامل نہیں ہے، گرفتار ملزمان کا سی آر او میں کوئی ریکارڈ سامنے نہیں آیا ہے تاہم اب مینول ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا جہاں متاثرہ خاتون نے شناخت پریڈ میں دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا، انویسٹی گیشن پولیس نے واقعے کی

تفتیش کے دوران 8 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا تھا جنہیں تفتیش کے بعد رہا کردیا تمام مشتبہ افراد کے کوائف پولیس کے پاس جمع ہیں جنہیں وقت ضرورت طلب کیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب سرگودھا شہر کے علاقہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…