پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

ڈاکٹر سلیم محب کی پراسرار موت،سی سی ٹی وی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان میں دو روز قبل مبینہ طور پر خود سوزی کرنے والے ڈاکٹر سلیم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سلیم کی موت دم گھٹنے اور جلنے سے ہوئی۔پولیس کے مطابق ملتان کے علاقہ گلشن سخی سلطان کالونی میں جمعہ کی رات گھر سے ایک شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد کی گئی تھی جس کی شناخت ڈاکٹر سلیم محب کے

نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر سلیم محب سرکاری ملازمت سے ریٹارئرمنٹ کے بعد نجی میڈیکل کالج میں پڑھا رہے تھے، جمعہ کے روز وہ گھر پر اکیلے تھے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر سلیم محب نے خود سوزی کی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ ڈاکٹر سلیم کی موت دم گھٹنے اور جلنے سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر سلیم 22 جنوری کو ملتان میں اپنی بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین کے بھائی تھے۔ ‎دوسری جانب ڈاکٹر سلیم محب کے گھر کے باہر لگےسی سی ٹی وی کیمرےکی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ڈاکٹر سلیم محب کو گھر کے اندر اپنی گاڑی پر آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے بیرونی دروازہ بند کیا اورپھر گھر کے اندر چلے گئے جبکہ سی سی ٹی وی کے مطابق وہ کچھ دیر کے بعد دوبارہ باہر آتے ہیں اور گاڑی کی فرنٹ سیٹ سے کچھ نکالتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…