جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کی سیاست کے پیچھے اصل گیم کیاچل رہی ہے؟ ، سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن کا مزاج نہیں ،ایک آدمی 20 سال سے سرکاری سیاست کررہا ہے ،سرکاری وسائل پر زندگی گزار رہا ہے ،سر سے پائوں تک کرپشن کی دلدل میں اترا ہوا ہے ،مولانا اپوزیشن کی

سیاست نہیں کرسکتے ،صرف مجبوری سے کررہے ہیں،انہیں گرفتاری کاخطرہ ہے کیونکہ بے تحاشہ کرپشن کی ہے ، کرنل قذافی سے پیسے لیتے رہے ،جنرل مشرف نے اپنی کابینہ کو بریفنگ دی تھی کہ مولانا فضل الرحمان نے انڈیا سے نقد پیسے لئے ،مولانا نے پیسے تو کیا شہیدوں کی زمین نہیں چھوڑی، عمران خان اگر گئے تو اپنے بوجھ سے گریں گے ،ان کے ہاتھوں نہیں جائینگے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ خان صاحب کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہورہی ہے مگر ساتھ ہی پٹرول مہنگا کردیا اور مہنگائی بھی بڑھ گئی۔ایک سوال پر ا نہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو ککھ کا پتہ نہیں،انہیں لاہور کے راستوں کا نہیں پتہ،سعد رفیق نے کھوکھر پیلس گرانے پر قانونی کارروائی کرنی ہے تو کریں،یہ افسر شاہی کو کیا دھمکیاں دے رہے ہیں،ان کی تو ڈیوٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی سیاسی جماعتیں بنیں گی،14ایم این اے لاہور کی ایک مشہور شخصیت کے پاس گئے اور انہیں کہا کہ آپ ہمارے لیڈر بن جائیں تو ہم گروپ بنا لیتے ہیں،ان ممبران کا تعلق مختلف پارٹیوں سے تھا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسئلے پر دونوں ذمہ دار ہیں ، ورکنگ ریلیشن شپ ہی نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…