پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان اگر گئے تو اس کی وجہ کیا ہو گی ؟ سینئر صحافی ہارون الرشید کا تہلکہ خیز انکشاف ‎‎

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان اگر گئے تو اپنے بوجھ سے گریں گے ،پی ڈی ایم کے ہاتھوں نہیں جائینگے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک اوور کانفیڈنٹ تو ہیں ہی مگر وہ چڑھے ہوئے ہیں کہ مجھے

وزیر اعلیٰ بننا تھا،انہوں نے کرپشن نہیں کی مگر جوڑ توڑ کی صلاحیت ہے ،پنجاب کے محکمہ ایکسائز میں ہر سال اڑھائی سو سے تین سو ارب روپے کا گھپلا ہوتا ہے ،اس سال بھی ہوا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ خان صاحب کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہورہی ہے مگر ساتھ ہی پٹرول مہنگا کردیا اور مہنگائی بھی بڑھ گئی۔ایک سوال پر ا نہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کو ککھ کا پتہ نہیں،انہیں لاہور کے راستوں کا نہیں پتہ،سعد رفیق نے کھوکھر پیلس گرانے پر قانونی کارروائی کرنی ہے تو کریں،یہ افسر شاہی کو کیا دھمکیاں دے رہے ہیں،ان کی تو ڈیوٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی سیاسی جماعتیں بنیں گی،14ایم این اے لاہور کی ایک مشہور شخصیت کے پاس گئے اور انہیں کہا کہ آپ ہمارے لیڈر بن جائیں تو ہم گروپ بنا لیتے ہیں،ان ممبران کا تعلق مختلف پارٹیوں سے تھا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسئلے پر دونوں ذمہ دار ہیں ، ورکنگ ریلیشن شپ ہی نہیں ۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…