راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی پولیس نے اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے جعلی اپوائنمنٹ لیٹر دے کر رقم ہتھیانے والا نوسر باز گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق بنی پولیس نے ثمینہ رند کی درخواست پر نومبر 2020 میں مقدمہ درج کیا، زاہد بسرا نے میرے بیٹے کو اسلام آباد پولیس میں
بھرتی کرانے کے عوض ڈیڑھ لاکھ روپے لیے اور جعلی اپوائنمنٹ لیٹر دے کر میڈیکل کرانے کے 8000 روپے بھی لیے،ملزم نے عبوری ضمانت کروائی، بنی پولیس کی موثر تفتیش کے باعث ملزم کی ضمانت سیشن کورٹ اور ہائیکورٹ سے خارج ہوئی جس پر بنی پولیس نے ملزم زاہد بسرا کو گرفتار کر لیاہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔