پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

بختاور بھٹو زرداری کی رسمِ حنا کے جوڑے پر کیا لکھا تھا اور یہ خاص الفاظ کیوں لکھوائے گئے ؟ حیران کن انکشاف

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو کی شادی کاسوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں ۔ رسم حنا کےجوڑے کے دوپٹے کو نہایت مہارت کیساتھ تیار کروایا گیا اس پر مخصوص اشعار بھی لکھوائے گئے ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آپ اگر بختاور بھٹو کے رسم حنا کے جوڑے کے دوپٹے کو اگر آپ غور کریں تو آپ کو

یہ اشعار لکھے نظر آئیں گے ۔ وہ دریا دیس سمندر تھی۔۔جو تیرے میرے اندر تھی۔۔۔وہ سوندھی مٹی سندھڑی کی۔۔۔وہ لڑکی لال قلندر تھی ۔ ان اشعار کو دیکھ کر یو ں ظاہر ہوتا ہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے دوپٹے پر اشعار خاص اپنی والدہ شہید بے نظیر بھٹو کیلئے لکھوائے ہیں ۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی نکاح کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع کے لیے کھانے میں مختلف ڈشز اور طرح طرح کے میٹھے پکوان رکھے گئے۔مہمانوں کیلئے تیار کیےگئے کھانے میں بھنڈی ، پالک گوشت اور مکس سبزی کو بھی شامل کیا گیا۔پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ کی اسٹوری پر ایک دلکش تصویر شیئر کی جس میں کھانے کے مینیو سمیت دیگر مختصر قبول ہے کے پراپز دکھائے گئے ہیں۔شرمیلا فاروقی کی جانب سے جاری کی گئی کھانے کی فہرست کے مطابق بختاور بھٹو کے نکاح کی تقریب میں باربی کیو، دھاگہ کباب ، مٹن چوپس، ریشمی کباب، چکن بوٹی سمیت بکرا روسٹ، پالک گوشت، دیسی چکن قورمہ، بیف اسٹیک، بیف چلی ڈرائی، گارلک رائس، بھنڈی فرائیڈ مکس سبزی اور تیتر روسٹ شامل تھا۔میٹھے میں آئسکریم ، حلوہ اور دیگر لوازمات شامل تھے۔خیال رہے کہ بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات 4 دن قبل 25 جنوری سے ان کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع ہوئی تھیں اور تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور کے نکاح کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا میری بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں، میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ

نئی زندگی کی ابتدا کی مبارک ہو- ماشااللہ !۔ قبل ازیں  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری ، محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ نکاح کی تقریب بلاول ہائوس میں ہوئی۔بختاور بھٹو کا نکاح ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی روحانیاور دینی شخصیت الحاج غلام محمد سوہو نے پڑھایا۔نکاح کی تقریب میں آصف علی زرداری ،

بلاول بھٹوزرداری،چوہدری یونس سمیت دونوں خاندانوں کی قریبی شخصیات نے شرکت کی۔ بختاور بھٹو زرداری کی رخصتی آج ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق بختاور بھٹو کے حق مہر میں 132 تولہ چاندی مقرر کی گئی۔صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1300 روپے جبکہ 10 گرام 1114.54 روپے ہے۔اس حساب سے پاکستانی روپے میں 132 تولہ کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔دریں اثناوفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے

سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو اور اْن کے شوہر محمود چوہدری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوبیاہتا جوڑے کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اس ضمن میں فواد چوہدری نے

اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سب سے پہلے بختاور بھٹو اور محمد چوہدری کو نکاح کی مبارکباد پیش کی۔اْنہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ بہترین زندگی گزاریں گے۔آخر میں فواد چوہدری نے بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کو دْعائیں بھی دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…