پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی سفارتحانوں سے مینوئل ویزوں کا اجرا بند

datetime 1  فروری‬‮  2021 |

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا بھر میں پاکستانی سفارتحانوں سے مینوئل ویزوں کا اجرا بند کردیا گیا، پاکستان کے لیے ویزے اب آن لائن جاری ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹ سمیت دنیا بھر کے پاکستانی مشنز نے

وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر 31 جنوری سے مینوئل ویزوں کا اجرا بند کر دیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر واے کے مطابق ریاض میں پاکستانی سفارتخانے اور جدہ میں قونصلیٹ کی جانب سے جاری بیان میں تمام درخواست گزاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ آن لائن ویزا پورٹل پر ویزے کے لیے اپلائی کریں۔قونصلیٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے ویزے کے لیے آن لائن درخواستیں دی جا سکیں گی اور ایک ہفتے میں ویزا پراسس ہوجائے گا، اگر کوئی اعتراض ہوا تو درخواست گزار کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے 152 ممالک کے لیے آن لائن ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے آن لائن ویزے کے لیے کوئی بھی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…