پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

مہنگائی کہاں سے کہاں پہنچ گئی ، نواز شریف دور حکومت بمقابلہ عمران خان دور حکومت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے حکومت کو آئینہ دکھا دیا‎

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار مہنگائی کرنے پر حکومت کو آئینہ دکھا دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے اوراب اپنے دور میں اشیائے ضرویہ کی قیمتوں کا موازنہ کر لے تو اسے سب سمجھ آجائیگی کہ قیمتیں کہاں سے کہاں تک پہنچ گئی ہیں۔سماجی رابطے کی

ویب سائٹ ٹویٹر پراسحاق ڈار نےاپنے پیغام میں لکھا کہ ’’عمران نیازی اور اسد عمر آج مہنگائی انڈیکس میں کمی کے شادیانے بجا رہے ہیں۔ ان دونوں کو ذرا عوام کی روزمرہ کی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں دکھائیں کہ اپنے 30 ماہ کے سنہری دور میں انہوں نے عوام پر کیا ظلم کیا ہے۔سابق وزیر خزانہ نے دونوں حکومتوں کے دور کا اشیاء کی قیمتوں پر مبنی چارٹ بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق چینی ،گھی،دالوں، سرخ مرچ اوردیگرخوردنی اشیاءکی قیمتیں موجودہ دورسے انتہائی کم تھیں۔اس وقت چینی کی قیمت55 روپے فی کلو تھی جو اب 100 روپے ہوچکی ہے۔ اسی طرح گھی 160 روپے کلوملتا تھا جس کی قیمت بڑھ کر260 روپے کلوہوچکی ہے۔ آٹے کا 20 کلوکا تھیلا جو 620 روپے میں ملتا تھا وہ 1400 روپے میں مل رہا ہے۔سرخ مرچ کی قیمت 630 روپے کلو تھی جو 1000 روپے سے اوپرجاچکی ہے۔اسی طرح دال ماش کی قیمت اس وقت 180روپے کلو تھی جو آج پی ٹی آئی کی حکومت میں 280روپے تک پہنچ گئی ہے ۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…