جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

اتحادی اورارکان ساتھ چھوڑچکے، سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنے گھر جانے کی اطلاع اب ٹی وی سے پتہ چلے گی، حیران کن دعویٰ

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کیا ہے کہ استعفی دینے کی ڈیڈ لائن گزرجانے کے بعد اب عمران صاحب کو ٹی وی سے پتہ چلے گا کہ وہ گھر جاچکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہو ںنے کہا عوام پر ظلم کرکے ٹی وی سے پتہ چلنے کا مذاق کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنی رخصتی کا اب ٹی وی سے ہی پتہ چلے گا۔

چھ ووٹوں کی بنیاد پر مسلط سلیکٹڈ وزیراعظم کو ٹی وی سے پتہ چلے گاکہ ان کے ظلم کی حکومت عوام نے گرا دی ہے ۔ا آٹا چینی ، فارن فنڈنگ چور سلیکٹڈ وزیراعظم کو اپنے گھر جانے کی اطلاع اب ٹی وی سے پتہ چلے گی ۔ اڑھائی سال میں ریکارڈ 14000 قرض لینے والے کو اپنے گھر جانے کا پتہ اب ٹی وی سے پتہ چلے گا ۔ڈالر کی قیمت بڑھنے کا ٹی وی سے پتہ چلنے کا جو جو مذاق عوام سے کرتے تھے، اب وہی عمران صاحب سے ہونے والا ہے ۔پٹرول، آٹا چینی دوائی گیس، ایل این جی، بجلی چور عمران مافیا ظلم ، کرپشن اور کمشن کا نشان بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا اوپن بیلٹ پر سلیکٹڈ وزیراعظم پریشان ہیں کیونکہ اتحادی اورارکان ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں ووٹ پر ڈاکہ ڈالاگیا، مسلم لیگ (ن) کا مطالبہ اس وقت عمران صاحب کیوں نہیں سنا؟ جب اپوزیشن اوپن بیلٹ کی بات کررہی تھی تو اس وقت عمران صاحب تکبر، غرور کا بت بنے رہے ۔ انہوں نے کہا اب اس لئے چیخیںں نکل رہی ہیں کیونکہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا اب چیخیں اس لئے نکل رہی ہیں کیونکہ روزانہ کمشن خور ٹی وی پرآکر جھوٹے کاغذ لہراتا ہے تو عوام چینل تبدیل کردیتے ہیں۔ کمشن خور ہی سلیکٹڈ عمران صاحب کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونکے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…