جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

نئی سیاسی پارٹی بنانے کی تیاریاں 14ممبران قومی اسمبلی لاہور کی مشہور شخصیت کے پاس جا پہنچے جانتے ہیںارکان کا تعلق کس جماعت سے نکلا؟ہلچل مچ گئی

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اگر گریں گے تو اپنے بوجھ سے گریں گے ۔ اپوزیشن کے ہاتھوں نہیں جائیں گے، مولانا فضل الرحمن کا اپوزیشن کا مزاج نہیں ہے ۔ کیونکہ ایک

آدمی 20 سال سے سرکاری سیاست کررہا ہے اور سرکاری وسائل پر زندگی گزار رہا ہے ، وہ سر سے پائوں تک کرپشن کی دلدل میں اترا ہوا ہے ۔مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کی سیاست نہیں کرسکتے ، صرف مجبوری سے سیاست کررہے ہیں کیونکہ انہیں اپنی گرفتاری کاخطرہ ہے اور اس کی وجہ ان کی بے تحاشہ کرپشن ہے۔ ہارون الرشید نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کرنل قذافی سے پیسے لیتے رہے ، جنرل مشرف نے اپنی کابینہ کو بریفنگ دی تھی کہ مولانا فضل الرحمان نے بھارت سے نقد پیسے لیے ،مولانا نے پیسے تو کیا شہیدوں کی زمین بھی نہیں چھوڑی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ خان صاحب کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہورہی ہے مگر ساتھ ہی پٹرول مہنگا کردیا اور مہنگائی بھی بڑھ گئی۔ عثمان بزدار کو کچھ پتہ نہیں، انہیں لاہور کے راستوں کا نہیں پتہ،پنجاب کے محکمہ ایکسائز میں ہر سال اڑھائی سو سے تین سو ارب روپے کا گھپلا ہوتا ہے ، اس سال بھی ہوا ہے ۔ سعد رفیق نے کھوکھر پیلس گرانے پر قانونی کارروائی

کرنی ہے تو کریں، یہ افسر شاہی کو کیا دھمکیاں دے رہے ہیں،ان کی تو ڈیوٹی ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ نئی سیاسی جماعتیں بنیں گی،14 ایم این اے لاہور کی ایک مشہور شخصیت کے پاس گئے اور انہیں کہا کہ آپ ہمارے لیڈر بن جائیں تو ہم گروپ بنا لیتے ہیں، ان ممبران کا تعلق مختلف پارٹیوں سے تھا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…