بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کی حکومت بھی بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) جماعت اسلامی کے لوگوں کے اندر وسعت ہے ۔ ہم اتحادوں کی سیاست سے نکل کر اپنے نام او نشان کے ساتھ انتخابات میں شریک ہونگے ۔ماضی کے تجربوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہمارا اہداف آئندہ الیکشن میں پورے پاکستان سے 50لاکھ ووٹ حاصل کرنا ہے۔ ہر ضلع میں پچاس ہزار ووٹ بنک تیار کر لیں تو

اپنے اہداف کو حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے منصورہ میں جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے زیر اہتما م نامزد ممبران صوبائی وقومی اسمبلیز کے سیاسی و انتخابی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جن کے اندر اہلیت اور قابلیت دونوں ہی نہیں ۔موجودہ حکمران بھی ماضی کی حکومتوں کا تسلسل ہے ۔جو منصوعی نظام تشکیل دیا گیا ہے وہ پاکستان کے 22کروڑ عوام کے لئے نجات دہندہ نہیں ہو سکتا ۔ تحریک انصاف کی حکومت بھی بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔موجودہ حکمرانوں نے قوم کو بری طرح مایوس کیا ہے ۔ کشمیر پر ان کی کوئی پالیسی واضع نہیں ہے ۔وفاق اور صوبوں کے درمیان کشمکش کا نقصان عوام کو ہو رہا ہے ۔قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ماضی کے تجربات کی روشنی میں اتحادی سیاست کو خیرآباد کہہ دیا ہے ۔اپنے کارکنوں کو تحفظ فراہم کریں گے ۔اسی لیے ہمارا سلوگن اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان ہے ۔پاکستان اس وقت مختلف قسم کے بحرانوں کا شکار ہے ۔ ان سے نکلنے کئے لئے عوام کو ہمارا ساتھ دینا ہو گا ۔انٹرنشنل ٹرانسپرنسی کی رپورٹ نے کرپشن سے پاک پاکستان کے دعواوں کی حقیقت کھول کر

رکھ دی ہے ۔ملک میں جماعت اسلامی نے ہر سطح پر اپنی اہلیت ، قابلیت ، دیانت اور صلاحیت کو تسلیم کروایا ہے ۔ امیر جماعت پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کے عوام کے جذبات کو بری طرح مجروع کیا ہے ۔ جس تبدیلی کا خواب دیکھایا گیا تھا وہ عذاب نکلی ۔جماعت اسلامی اس ملک کے عوام

کی حقیقی ترجمان ہے ۔جماعت اسلامی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے ۔ہر دور میں ہمارے ہزاروں افراد کامیاب ہو کر قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں گئے اور اپنی ذمہ دارویوں کو احسن انداز میں ادا کیا ۔ الحمد اللہ سب کی بہترین کاکردگی قوم کے سامنے ہے ۔موروثیت سے پا ک

جماعت اسلامی کسی شخص نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی طرف بلاتی ہے ۔نامز د افراد اپنے حلقوں میں بھرپور قوت کے ساتھ کام کریں ۔لوگوں تک جماعت اسلامی کے پیغام کو پہنچایا جائے ۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دعوتی کاموں کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔دونوں کی

اپنی اہمیت ہے ۔ امیدواران کو اپنے حلقوں میں 25 فیصد افراد تک اپنے پیغام کو پہنچانا ہوگا ۔لوگوں کے غمی خوشی کا حصہ بننا اور ان کے مسائل کو اجاگر چاہئے ۔لوگ غمی میں شرکت کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں ۔عنایت اللہ خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے حلقوں میں زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی

ضرورت ہے ۔جماعت اسلامی کے لوگ بہت باصلاحیت ہیں ۔پاکستان میں کوئی جماعت ایسی نہیں جو خدمت خلق کا اتنا بڑا نیٹ ورک چلا رہی ہو۔ہمارے لوگوں نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کی خدمت کی ہے ۔ بلال قدرت بٹ ،سردار ظفر حسین خان ،ذکر اللہ مجاہد ،زاہد اسلام ،نصر اللہ گورائیہ ،وقار ندیم وڑائچ ،احسان اللہ وقاص و دیگر نے بھی سیاسی وانتخابی کنونشن سے خطاب کیا ۔اس موقع پر محمد فاروق چوہان ، محمد عمران الحق ،سردار مقصود احمد طاہر بھی موجود تھے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…