ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شیخ رشید نے پی ڈی ایم کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا

datetime 31  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اکتیس جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی،پی ڈی ایم دیکھ لے عمران خان آج بھی وزیراعظم ہے،عمران خان کے مستعفی ہونے کا خواب دیکھنے والے اپنے استعفوں سے بھی بھاگ گئے۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پی

ڈی ایم کے تلوں میں تیل نہیں ،ان کے اراکین پارلیمنٹ کے استعفے بھی ان کی جیب میں رہ جائیں گے۔سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف اور اتحادی ہی کامیاب ہونگے۔پی ڈی ایم جتنے مرضی جلسے جلوس لانگ مارچ۔ کرے عمران خان پانچ سال پورے کرے گا ۔مولانا فضل الرحمان کو بھی سمجھ آگئی ہے اس لیے ان کے بیانات میں تبدیلی دیکھی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت ملک اورعوام پر بوجھ بن چکی ہے،پٹرو لیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں آئے روز اضا فہ کرکے نااہل حکمرانو ں نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ، آ ٹا مہنگا ، گھی مہنگا ، چینی مہنگی اور پٹرو ل مہنگاکر کے نااہل حکومت عوام سے جینے کاحق چھیننا چاہتی ہے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ سلیکٹڈ نااہل حکومت کاپیٹرو لیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں اضا فہ کر نا عوام پر ڈرون حملے سے کم نہیں ہے پیٹرو لیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں اضا فہ کسی صورت قا بل قبو ل نہیں پاکستان مسلم لیگ عوام کے حقو ق کی جنگ لڑتے ہو ئے عوا م پر ہو نے والے ظلم کیخلا ف آواز بلند کر تی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے سا بق حکمرانو ں پر تنقید کرنے کی بجائے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے چور چور کی ر ٹ چھو ڑ کر حکمران بتا ئیں انہو ں نے عوام کو مہنگائی اور بے روز گار ی کے تحفو ں کے علاوہ کیا دیا ہے؟۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…