اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا

datetime 31  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے حکومت نے مزید 18 کمپنیوں سے معاہدے کر لیے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ٹیم اور مزید 18 آئی پی پیز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، کیپکو سمیت 18 آئی پی پیز معاہدے پر باضابطہ دستخط کرنے کے لیے تیار ہو گئے۔18 آئی پی پیز میں 1600 میگا واٹ

کی کوٹ ادو پاور کمپنی بھی شامل ہے، رضا مند ہونے والے دیگر 17 آئی پی پیز ونڈ پاور یونٹ پر مشتمل ہیں۔معاہدے کے تحت آئی پی پیز ٹیرف میں کمی اور دیگر رعایتیں دینے پر رضا مند ہو گئے ہیں، چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔حکومت کے ساتھ باضابطہ معاہدے پر دستخط وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوں گے، واضح رہے کہ اب تک 41 آئی پی پیز ٹیرف میں کمی اور رعایتوں پر متفق ہو چکے ہیں، مجموعی طور پر 47 آئی پی پیز کے ساتھ حکومت نے بات چیت کی ہے۔یاد رہے کہ ستمبر 2020 میں عالمی بینک نے پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں کے لیے45 کروڑ ڈالر فنڈنگ کی منظوری دی تھی، اس رقم سے خیبر پختون خوا کے پن بجلی اور شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی، جب کہ متبادل توانائی کے ان منصوبوں سے سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 فروری بروز منگل کو ہوگا،کابینہ ملکی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی، کابینہ 5 فروری کے یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے انتظامات کا جائزہ لے گی،وفاقی کابینہ پی ڈی ایم کی تحریک، براڈ شیٹ اور دیگر اہم قومی امور پر غور کرے گی،وفاقی کابینہ

کے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،کابینہ لاپتہ افراد کیس میں انٹرا کورٹ اپیل کے معاملہ کا جائزہ لے گی،کابینہ اجلاس میں بھارتی سرخ پتھروں کی درآمدات کی اجازت کا جائزہ لیا جائے گا،این اے پی ایچ ڈی اے کی جانب سے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی،وزارت تعلیم وتربیت کی جانب سے معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا،

اجلاس میں متبادل تنازعات کے حل کے تحت غیر جانبدار پینل ایکٹ 2017 کا معاملہ زیر غور آئے گا،کابینہ اجلاس میں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا،کابینہ نجی ایئرلائن کے لائسنس کلاس ٹو کا معاملہ کاجائزہ لے گی،سی سی ایل سی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی،کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…