بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

گھوسٹ پنشنروں کی موجیں ختم حق داروں کو حق دینے کیلئے زبردست منصوبہ تیار

datetime 31  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت کا گھوسٹ پنشنروں کو ختم کرنے کا منصوبہ ،پینشنرز کو پینشن کی رقم کے حصول کیلئے سال میں دو مرتبہ بائیو میٹرک تصدیق سے گزرنا پڑے گا، وزرات خزانہ نے فیڈرل ٹریژری قواعد میں تبدیلی کردی۔ دستاویز کے مطابق ہر سال مارچ اور

اکتوبر میں پینشنرز نادرا سسٹم پر بائیو میٹرک تصدیق فراہم کرنے کے پابند ہونگے، اگر کوئی پنشنر بیمار یا چلنے پھرنے کے قابل نہ ہو تو اسے اپنے دستخط سے سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا،سرٹیفکیٹ کے ساتھ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی فراہم کرنا ہوگی۔دستاویز کے مطابق پنشن دینے والا افسر بائیو میٹرک تصدیق یا پینشنر کے زندہ ہونے کے ثبوت پر پنشن جاری کرنے کا مجاز ہوگا،چھ ماہ تک ڈرائنگ پنشن سرٹیفکیٹ یا بائیو میٹرک تصدیق فراہم نہ کرنے والے پینشنرز کا اکاؤنٹ غیر فعال کردیا جائیگا، وزارت خزانہ پر آئی ایم ایف کا شدید دباؤ ہے کہ سرکاری پنشن طریقہ کار کو تبدیل کیا جائے۔ زرائع ذرائع کے مطابق پنشن سرکاری خزانے کی بجائے سٹاک مارکیٹ فنڈز کے حوالے کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے ۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…