اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب کے 36 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی رپورٹ تیار اے ،اے پلس، بی اور سی کیٹیگری میں کون کون شامل ہیں؟ جانئے

datetime 31  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ صاحب(این این آئی)پنجاب کے 36 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی رپورٹ تیار،ڈی سی ننکانہ راجہ منصور سمیت 7کی اے پلس کیٹیگری، ڈی سی شیخوپورہ اصغر جوئیہ  سمیت4افسر کی اے کیٹیگری،7بی ،9افسرسی کیٹیگری میں شامل، کارکردگی کئی پہلوئوں سے مانیٹر کی جاتی ہے تاکہ سسٹم میں بہتری آئے ، سی کیٹیگری میں شامل متعدد افسر دفتر تاخیرسے آتے ہیں،

کسی سائل سے ملاقات نہیں کرتے ۔ رپورٹ میں بی اور سی کارکردگی کے حامل بعض ڈپٹی کمشنرز کو فوری تبدیل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔رپورٹ کیمطابق بعض ڈپٹی کمشنر عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے سیاستدانوں کے خلاف میرٹ جن میں بھرتیاں اور تقرروتبادلے شامل ہیں پرفوکس کرتے ہیں۔بعض ڈپٹی کمشنرز ن لیگ سے رابطے میں ہیں، بعض حکومتی جماعت کے اراکین کا ہرجائزو ناجائز کام کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں ،اے پلس کیٹیگری کے حامل کچھ ڈی سی تبادلے کی کوشش کررہے ہیں ۔ تین روز قبل چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے ایک اجلاس کے دوران ڈی سی لیہ ، میانوالی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ناقص کا رکردگی پر ناراضی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ افسروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے اور جن کی کارکردگی بہتر نہیں ہوتی، انہیں وارننگ جاری کی جاتی ہے ، پھر بھی مثبت رپورٹ نہ ہو تو تبدیل کر دیا جاتا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ سسٹم میں بہتری کے لئے افسروں کی کارکردگی متعدد پہلووں سے مانیٹر کی جاتی ہے ، رپورٹس وقفے وقفے سے منگوائی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…