جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کیخلاف کونسے ثبوت سامنے آگئے جس کے بعد انہیں چپ لگ گئی ،سینئر صحافی ہارون الرشید کا حیران کن انکشاف

datetime 31  جنوری‬‮  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پہلے تو یہ کہا جارہا تھا کہ ساری پارٹیاں ہیں توسپریم کورٹ کوئی اتنا بڑا فیصلہ نہیں کرسکتی،2014میں اکبر بابر اپنی پارٹی کیخلاف ہی چلے گئے کہ فنڈز میں گڑ بڑ ہے ،بعد میں تحریک ا نصاف نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو بھی بیچ میں گھسیٹ لیا،اب جے یو آئی کو بھی گھسیٹ لیا ،حافظ حسین احمد نے کہا کہ

اس میں کوئی محنت کی ضرورت نہیں ہے ،ثبوت موجود ہیں، صرف حافظ حسین احمد ہی نہیں ثبوت اور بھی کئی جگہ پر موجود ہے ، اسی لئے مولانا صاحب کو چپ لگی ہوئی ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں ان کا مزیدکہنا تھا کہ نوازشریف اور جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ سے نااہلی حقائق چھپانے سے ہوئی تھی،23اکائونٹ تحریک انصاف نے بھی چھپائے ہیں،2002میں اسامہ بن لادن کے معاملے میں یہ چیزیں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے ن لیگ کو پیسے دئیے ،نوازشریف نے اس کی کبھی تردید نہیں کی،عابدہ حسین نے بھی وہی بات کہی ہے کہ غلام اسحاق خان نے مجھے کہا کہ نوازشریف نے پیسے لئے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اب افسر شاہی زیادہ کرپشن کرتی ہے ،پہلے سیاستدانوں کی بات ہوتی رہی ،پنجاب میں وزرا کے کوئی خاص اختیارات نہیں ہیں،سارے اختیارات وزیر اعلیٰ کے ہیں،شہبازشریف بجٹ میں جو چاہتے تھے کرتے تھے ، سارا معاملہ ایک ہاتھ میں تھا۔انہوں نے کہا افغانستان میں تین فریق ہیں اور تینوں کا رویہ بے لچک ہے ،بنیادی تضاد یہ ہے کہ طالبان اشرف غنی کے ساتھ مل کر حکومت کیوں بنائیں جبکہ وہ جنگ جیت چکے ہیں،اشرف غنی کو تو طالبان غدار سمجھتے ہیں،اب فروری میں دوحہ میں مذاکرات ہونگے ۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…