اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جنوری میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر5.7فیصد ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروفای وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ مہنگائی کی
صورت میں کمی واقع ہورہی ہے، رواں سال جنوری میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر5.7فیصد ریکارڈ کی گئی۔ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ آج مہنگائی کی شرح پی ٹی آئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے وقت سے کم ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کورونا کے حوالے سے بھی اسد عمر نے اچھی خبر دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوویکس کی جانب سے آسٹرازینیکا ویکسین کی 1 کروڑ 70 لاکھ ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ کرونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہوگی، کو ویکس کی جانب سے 6 ملین ویکسینز مارچ تک مل جائیں گی، جب کہ تمام 17 ملین ڈوزز 2021 کے پہلے نصف میں موصول ہوں گی۔