اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سنیئرصحافی عارف حمید بھٹی نےدعویٰ کیا ہے کہ عمران خان براڈ شیٹ اسکینڈل میں اسلام آباد کی اہم ترین شخصیت ملوث ہے۔ اس لیے عمران خان اس معاملے کو دفن کرنا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ
جب اداروں کی رٹ نہیں ہوگی۔ نا اہل لوگوں کو اداروں کے سربراہان بنائیں گے، ڈیل کرکے لوگوں کو عہدے دیں گے اور قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی سسلین مافیا اور گاڈ فادر وجود میں آتے ہیں۔عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان براڈ شیٹ اسکینڈل کو دفن کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ آخری بار جو ادائیگی ہوئی ہے، اس میں شریک جرم اسلام آباد کی ایک اہم شخصیت ہے۔انہوں نے بات پر زور دینے کیلئے دوبارہ کہا کہ ’اسلام آباد کی اہم ترین شخصیت ہے، وہ ڈیل کرکے آئے تھے۔اس اہم شخصیت کا نام نہ عارف حمید بھٹی نے بتایا اور نہ ہی نجی ٹی وی اینکر پارس جہانزیب نے نام جاننے میں دلچسپی ظاہر کی۔