اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

حکومتی اراکین کے دبائو پر ڈپٹی کمشنر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

datetime 31  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن )حکومتی اراکین کے دبائو پرحکومت پنجاب نے ضلع جھنگ کے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کو تبدیلی کرکے او ایس ڈی بنا دیا، ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کے اعزاز میں الوداعی تقریب ، ڈپٹی کمشنر کی انتظامی صلاحیتوں کو سراہا گیا آن لائن کے مطابق ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کے اعزاز میں الوداعی

تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈویژنل کمشنر ثاقب منان، آرپی او راجہ رفعت مختار، ڈپٹی کمشنرز فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ محمد علی، عمر جاوید، محمد ریاض، ڈی جی ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ، ایڈیشنل کمشنرز ایوب خان، عمران رضا عباسی، طارق خاں نیازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز فضل ربی چیمہ، خرم پرویز، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید افتخار اولکھ ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر کی انتظامی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ محمد طاہر وٹونے ضلع جھنگ میں تعیناتی کے دوران اعلی نظم ونسق کے قیام کے ساتھ حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد اور عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کئے۔انہوں نے محمد طاہر وٹو کے لئے مستقبل میں نیک تمنائیں کا اظہار کیا۔آرپی او، ڈپٹی کمشنرز ودیگر افسران نے بھی ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنر کی انتظامی صلاحیتوں کی تعریف اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آن لائن کے مطابق حکومت پنجاب نے ممبران اسمبلی کے دوبائو میں آکرضلع جھنگ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کو تبدیلی گیا ہے اور اراکین اسمبلی نے حکومت پنجاب کو شکایات کی کہ طاہر وٹو کسی کا کوئی کام نہیں کرتے اور ان کرپشن سمیت دیگر الزامات لگے تھے جس پر حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کو تبدیلی کرکے او ایس ڈی بنا دیا

جبکہ بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹوکسی کی کوئی سفارش کو نہیں مامتے تھے شہری حلقوں اور دیگر افسران کیانتظامی صلاحیتوں کو سراہالتے ہیں،سابق ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹونے کمشنر، آرپی او، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جھنگ میں بطور ڈپٹی کمشنر عرصہ تعیناتی یادگار رہا جس کے دوران سینئر اور ساتھی افسران سے بہت کچھ سکیھنے کا موقع ملا۔انہوں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے انعقاد پر ڈویژنل انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…