پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

بختاوربھٹو زرداری اورمحمود چوہدری کا ولیمہ4 شہروں کے علاوہ پشاورمیں بھی ہونے کاامکان

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹوزرداری اورمحمودچوہدری کی ولیمہ تقریب پشاورمیں بھی منعقدہونے کاامکان پیداہوگیا۔پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نئے شادی شدہ جوڑے کی ولیمہ تقاریب کراچی کے علاوہ لاڑکانہ ،

لاہوراور اسلام آباد میں بھی منعقدہونگی۔انہوں نے کہاکہ پشاورمیں بختاوربھٹوزرداری کی ولیمہ تقریب کے انعقادسے اچھاتاثرجائے گا۔انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ یاکوئی اورآپشن فیصلہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت کے بڑے منصوبوں بی آرٹی، بلین ٹری سونامی اوردیگرمنصوبوں کے خلاف نیب اورعدالتوں سے رجوع کرنے جارہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما شیری رحمان نے بختاور کی مہندی اور بارات میں شرکت سے پہلے کی تصویر جاری کردی۔شیری رحمان نے انسٹاگرام پر دو تصویریں جاری کیں جن میں سے ایک مہندی اور دوسری نکاح میں شرکت سے پہلے کی ہے۔خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری گزشتہ روز محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے مہمانوں کا استقبال کیا، تقریبِ نکاح میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد شریک ہوئے۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، نکاح کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع کے لیے کھانے میں مختلف ڈشز اور طرح طرح کے میٹھے پکوان رکھے گئے۔مہمانوں کیلئے تیار کیے

گئے کھانے میں بھنڈی ، پالک گوشت اور مکس سبزی کو بھی شامل کیا گیا۔پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ کی اسٹوری پر ایک دلکش تصویر شیئر کی جس میں کھانے کے مینیو سمیت دیگر مختصر قبول ہے کے پراپز دکھائے گئے ہیں۔شرمیلا فاروقی کی جانب سے جاری کی گئی کھانے کی فہرست کے مطابق

بختاور بھٹو کے نکاح کی تقریب میں باربی کیو، دھاگہ کباب ، مٹن چوپس، ریشمی کباب، چکن بوٹی سمیت بکرا روسٹ، پالک گوشت، دیسی چکن قورمہ، بیف اسٹیک، بیف چلی ڈرائی، گارلک رائس، بھنڈی فرائیڈ مکس سبزی اور تیتر روسٹ شامل تھا۔میٹھے میں آئسکریم ، حلوہ اور دیگر لوازمات شامل تھے۔خیال رہے کہ بختاور بھٹو کی شادی

کی تقریبات 4 دن قبل 25 جنوری سے ان کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع ہوئی تھیں اور تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور کے نکاح کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا میری بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے،

مجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں، میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی ابتدا کی مبارک ہو- ماشااللہ ! واضح رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری بلاول ہاوس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔بختاور بھٹو نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن ڈیزائنر وردہ سلیم کا گولڈن عروسی جوڑا زیب تن کیا

اور ساتھ ہیروں کے ہار کا انتخاب کیا۔دلہن بختاور بھٹو کے عروسی جوڑے کو دیکھ کر بینظیر کے چاہنے والوں کو انہی کا خیال آیا اور جب ان کی تصاویر کو دیکھا گیا تو جوڑوں کے رنگ میں مماثلت نظر آئی۔بینظیر بھٹو نے بھی اپنی زندگی کے اس بڑے دن سفید لباس پر سنہری رنگ سے ہاتھ کے کام کا جوڑا زیب تن کیا تھا، ایسے ہی بختاور بھٹو نے بھی سنہری رنگ کا ہی انتخاب کیا جس میں دور دور ہاتھ کا کام بھی نظر آرہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…