لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ارشد سے دو لاکھ انچاس ہزار روپے کا فراڈ ہو گیا ، لیگی رہنما نے واردات کے خلاف سائبر کرائم سرکل کو درخواست دیدی ۔بتایا گیا ہے کہ لیگی رہنما رانا محمد ارشد کے بھٹہ چوک پر واقع نجی بنک کی
برانچ سے 25 جنوری کو ہیکرز نے اکائونٹ ہیک کر کے دو لاکھ انچاس ہزار روپے ٹرانسفر کر لئے ۔رانا ارشد نے اس سلسلہ میں سائبر کرائم سیل کو درخواست دیدی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ رقم واگزار کرواکر فراڈیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔