چاغی( این این آئی)پرنس فہد بن سلطان بن عبد العزیز السعود چاغی کے مختلف علاقوں میں شکار کررہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق گورنر تبوک پرنس فہد تلور کی شکار کیلئے گزشتہ روز دالبندین اپنے خصوصی طیارے کے ساتھ دالبندین پہنچے تھے گورنر تبوک بار تاگزئی کے
ایریا میں کیمپ کر رکھا ہے اور دوسرا کیمپ گورنر تبوک سخت سیکورٹی میں یک مچ، زے،بائتر لانڈھی، اور گردنواح کے مختلف صحرائی علاقوں میں شکار کرینگے ،گورنر تبوک کے ہمراہ انکے ترجمان حاجی قسیم، سابق ڈسڑکٹ چیئرمین میر داود خان نوتیزئی ،پرنس محمد جان کشانی، میر ثناء اللہ خان نوتیزئی، میر حاجی شاہ جان کشانی، حاجی عبد الطیف نوتیزئی، ودیگر انکے ہمراہ ہے، گورنر تبوک ضلع چاغی کے ان علاقوں میں دو سے تین ہفتے قیام کریگا۔