اسلام آباد ( آن لائن)پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن ایک ماہ بعد ہو رہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے جلد بازی میں ایسی ترمیم نہیں لائی جا سکتی،پیپلز پارٹی اس طریقہ کار کی سخت مخالفت کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں
کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم میں حکومت کی بدنیتی نظر آ رہی ہے،حکومت کو اپنے اراکین پر اعتماد ہی نہیں،اپنے اراکین پر نظر رکھنے کے لیے ترمیم لانا چاہ رہے،سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار آئین میں واضح ہے،خواہش پر آئین تبدیل نہیں ہو سکتا،حکومت عجلت میں ترمیم لا رہی، ان کی بدنیتی ایکسپوز ہو رہی ہے ،آئین میں ترمیم یا قانون سازی کے لیے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہی نہیں کی گئی،حکومت نے آئین میں ترمیم کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی فنڈز کو رشوت کہتی رہی۔ اب خود رشوت بانٹ رہی ہے،چوہدری سرور خود ووٹ خرید کر پنجاب سے سینیٹر بنے، عمران خان نے چوہدری سرور کو اپوزیشن ارکان سے رابطوں کا ٹاسک دیا ہے،چوہدری سرور کو ٹاسک دینے کا مطلب حکومت خود ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہی،کے پی کے 20 ارکان کو نکالا تھا تو چوہدری سرور کو کیوں پارٹی میں رکھا،عمران خان نے چوہدری سرور پر کیوں ایکشن نہیں لیا تھا،حکومت اوورسیز کی دہری شہریت کے معاملے پر سیاست کر رہی،اوورسیز کے پیچھے چھپ کر اپنے چند وزرا کو این آر او دینا چاہتی ہے۔