لاہور (آن لائن) رنگ محل کی رہائشی نئی نویلی دلہن بروقت لہنگا تیار نہ ہونے کے خلاف انصاف کے حصول کے لئے صارف عدالت پہنچ گئی جہاں اس نے لہنگا تیار کرنے والے دکاندار کے خلاف باقاعدہ درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست گزار خاتون کے مطابق اس نے اپنی شادی کے موقع پر قیمتی لہنگا پہننے کے لئے 30 ہزار روپے کی رقم ایڈوانس دے کر
لہنگا تیار کرنے کا آرڈر بک کروایا۔ لیکن شادی کے دن تک بکنگ آرڈر لینے والے دکاندار نے لہنگا تیار نہ کیا جس پر اسے بازار سے مہنگا لہنگا خریدنا پڑا۔ اس اقدام سے نہ صرف اس کے پیسے ضائع ہوئے بلکہ اسے ذہنی کوفت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ درخواست گزار نئی نویلی دلہن نے ایڈوانس دی گئی رقم کی واپسی سمیت دکاندار کو جرمانے کی سزا کا حکم سنانے کی استدعا کی ہے۔