اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ستارہ شناس پروفیسر غنی جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ 11 فروری کو 5 سیارے اکٹھے ہوجائیں گے جن میں سورج ، عطارد ، زہرہ ، مشتری اور زحل شامل ہیں ، ان کے اکٹھا ہونے کے نتیجے میں دنیا میں
ایک بار پھر جنگ کے آثار پیدا ہوں گے ، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سیارے اس سے پہلے 1962میں اکٹھے ہوئے ، جب یہ اکٹھے ہوئے اس وقت ہندوستان کے تمام پنڈتوں نے شور مچادیا کہ ان کے اکٹھے ہونے کی وجہ سے قیامت آرہی ہے ، اس سے پہلے جب یہ آئے تو ان کے آنے کے بعد 1965کی جنگ آئی اور اس کے بعد 1971آگیا ، اس لیے دوبارہ ان کے اکٹھا ہونے سے ایک بار پھر سنگین صورتحال بنتی نظر آرہی ہے۔اس دوران اینکر پرسن سمیع ابراہیم نے بتایا کہ اس سے پہلے جب یہ سیارے اکٹھے ہوئے تو اس وقت روس اور امریکہ کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں میزائل حملوں کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا جوکہ بنیادی طور پر کیوبا اور امریکہ کے تنازع سے شروع ہوا لیکن اس کی وجہ سے ایک عالمی جنگ چھڑنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا تھا۔