پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

قرآن وحدیث میں جھوٹوں پر اللہ تعالی کی لعنت کا ذکر ہے،جھو ٹ بولنا اور U ٹرن لینا PTI حکومت اور اسکے سلیکٹڈ وزیر اعظم کا ماٹو بن چکا ہےوزیروں مشیروں کی فوج نہ صرف اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے بلکہ ۔۔حیران کن دعویٰ

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی  چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ قرآن وحدیث میں جھوٹوں پر اللہ تعالی کی لعنت کا ذکر ہے لیکن جھو ٹ بولنا اور U ٹرن لینا PTI حکومت اور اسکے سلیکٹڈ وزیر اعظم کا ماٹو بن چکا ہے۔ مرکزاور

صوبے میںوزیروں مشیروں کی فوج  نہ صرف اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے بلکہ قومی خزانہ پرعیاشیاں کر رہی ہے اور اسے پوچھنے والا کوئی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی ،گیس ،پٹرول اور اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں3 سو فیصد اضافہ کرکے اورقوم کو مہنگائی و بیروزگاری کے سونامی میں غرق کر کے بھی انکی تسلی نہیں ہورہی اب بھی سلیکٹڈ وزر اعظم کہتے ہیں کہ قوم سے پیسہ اکٹھا کرکے دکھائونگا عوام پوچھ رہے ہیں کہ کیا اب عمران خان مہنگائی میں جکڑے اور بھوک سے ستائی قوم کی کھال ادھیڑ کر ان سے پیسہ اکھٹا کرینگے چوہدری شیر علی نے کہا کہ ملک کی معیشت کو تباہی سے دوچار کرنے والا مفاد پرستوں کایہی ٹولہ ہے جنہیں آج پوری قوم حکمران نہیں معاشی دہشت گرد کہنے پر مجبور ہے انہوں نے کہاکہ جھوٹے وعدے اور دعوے کرکے اقتدار میںآنے والا سلیکٹڈ وزیر اعظم اور اسکی نا اہل ٹیم مکمل طور ناکام ہو چکی ہے جسکاسب سے بڑا ثبوت کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم ،چینی اور کپاس کیلئے ہمیںغیرو ں کا محتاج بنا دیا گیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…