لاہور( این این آئی)وفاقی حکومت کا ملک بھر میں مال شماری کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق مال شماری کے لئے تیار ی بھی شروع کر دی گئی ہے جس کے لئے صوبوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مال شماری کے انتظامات بارے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی ۔مال شماری میں
ملک بھر میں دودھ اور گوشت کے لئے استعمال ہونے والے جانور شمار ہوں گے۔مال شماری میں بار برداری کے لئے استعمال ہونے والے جانوروں کی بھی گنتی کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق مال شماری میں پرندے اور جنگی حیات شامل نہیں ۔ذرائع کے مطابق ملک میں مال شماری 14 سال بعد کی جاے گی،آخری بار مال شماری 2006 میں کی گئی تھی ۔