اسلام آباد ( آن لا ئن) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی نے کہا ہے کہ 2لاکھ کورونا ویکسین کا آرڈر دیا گیا ہے یہ ویکسین طبی عملے کو مفت فراہم کی جا ئیں گی ۔پاکستان میں کورونا سے لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کے لئے بڑی خوشخبری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے طبی عملے کے لئے اہم اعلان
کر تے ہوئے کہا کہ طبی عملے کو مفت کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی ۔ انہو ںنے کہا کہ دو لاکھ کورونا ویکسین کا آرڈر دیا گیا ہے، ارکان سینیٹ اور عملے کے لئے 2600 ویکسین درکار ہیںآرڈر کی گئی ویکسین تمام پاکستانیوں اور فرنٹ لائن ورکرز کے لئے ہے فرنٹ لائن ورکرز کو مفت میں کورونا ویکسین فراہم کی جائیگی۔