منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

بہنوئی کے پلاٹ کا قبضہ چھڑانے کیلئے جہاد میں پنجاب کے 6 آئی جیز شہید ہوگئے ،،عمران صاحب بلین ٹری سونامی میں اربوں روپے کی کرپشن کا جواب کب دیں گے، ن لیگ نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی

datetime 29  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سے بالاتر صرف عمران صاحب ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مالم جبہ، فارن فنڈنگ، بلین ٹری سونامی، بی آر ٹی، بنی گالہ،

زمان پارک، 400 ارب چینی، سوا 200 ارب آٹا، 122 ارب ایل این جی میں چوری عمران صاحب کے قانون سے بالاتر ہونے کی مثالیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب قومی خزانے کی چوری اور براڈ شیٹ میں کمیشن کھانے سمیت تمام ڈکیتیوں میں سہولت کار ہیں ،عمران صاحب آپ  ہزاروں نہیں 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کا جواب دیں، آئیں بائیں شائیں کا کوئی فائدہ نہیں ،عمران صاحب اسلامی فلاحی ریاست اسرائیل اور بھارت سے غیر قانونی فنڈنگ لے کر نہیں بنتی ۔ انہوںنے کہاکہ بہنوئی کے پلاٹ کا قبضہ چھڑانے کیلئے جہاد میں پنجاب کے 6 آئی جیز شہید ہوگئے ،عمران صاحب بلین ٹری سونامی میں اربوں روپے  کی کرپشن کا جواب کب دیں گے؟عمران صاحب ماحولیات ، آٹا چینی ، دوائی بجلی اور گیس سب میں کرپشن ،عمران صاحب پاکستان کو کرپٹ ترین ملک بنانے کا جواب دیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…