اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مریم نواز شریف سے خوفزدہ قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ ووٹ چور وزیراعظم عوام کی لیڈر مریم نواز شریف سے گھبرائے ہوئے ہے ،خود کو وزیراعظم
سمجھنے والا سلیکٹڈد مریم نواز سے خوفزدہ ہے کیونکہ خود کو پتہ ہے کہ سلیکٹڈ ہیں ،خود کو وزیراعظم سمجھنے والا 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس سے غیر قانونی پیسہ منگواتے پکڑا گیا ہے ،ووٹ چوری سے ملک پر قبضہ کرنے والے عمران صاحب سب سے بڑے قبضہ مافیا کا سرغنہ ہیں ، نئے پاکستان میں عمران صاحب کا غیر قانونی گھر قانونی ہو جاتا ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم قومی خزانے سے کمیشن کھاتے پکڑا گیا ہے ،ڈالر، آٹا، چینی، دوائی چور مافیا کے پشت پناہ اور سہولت کار عمران صاحب ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز شریف سے کچھ پوچھنے سے پہلے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے بنی گالہ کا گھر قانون میں تبدیلی سے ریگولرائز کرایا، اس کا جواب دیں،عمران صاحب کی سرپرستی میں آٹا، چینی، دوائی، ایل این جی چوروں اور کمشن خوروں نے ملک میں تباہی مچائی ہوئی ہے،عمران صاحب دائیں بائیں دیکھیں قبضہ مافیا، آٹا چینی بجلی گیس سمیت ہر ورائٹی کے چور نظر آجائیں گے، مریم نواز شریف سے سوال پوچھنے سے پہلے عمران صاحب اپنی شکل آئینے میں دیکھیں۔