اسلام آباد (این این آئی)کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے کہا ہے کہ چترال محوکن اور حیرت انگیز طورپر خوبصورت ہے ، یہاں آنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ میں بونی آئی ہوں،یہ میرا اپر چترال کا پہلا حقیقی دورہ ہے۔
انہوںنے کہاکہ یہ محو کن جگہ ہے اور حیرت انگیز طور پر خوبصورت ہے،میں نے یہاں موسم سرما میں آنے کا فیصلہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ بطور کینیڈین شہری ہم سردیوں کا گرم جوش استقبال کرتے ہیں،یہاں آنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم یہاں اس کمیونٹی سے ملنے آئے ہیں جو کہ ماحولیاتی ایکٹوازم میں سرگرم ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں یہاں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے حوالے سے اقدامات کی حمایت کے لیے آئی ہوں۔ وینڈی گلمور نے کہاکہ میرا یہاں آنے کا مقصدان نوجوانوں کی حمایت بھی ہے جو کہ سرمائی کھیلوں اور سرگرمیوں سے ایسا کرنے مین مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔