منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

وزیر دفاع پرویز خٹک خاندان میں اختلافات نے نوشہرہ کا سیاسی نقشہ تبدیل کر دیا

datetime 29  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ کینٹ(آن لائن)نوشہرہ وزیر دفاع پرویز خٹک خاندان میں اختلافات نے نوشہرہ کا سیاسی نقشہ تبدیل کر دیا ، صوبائی وزیر ابپاشی لیاقت خان خٹک کے بیٹے اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے سابق تحصیل ناظم نوشہرہ احد خٹک کا نوشہرہ کلاں میں بھر پور سیاسی قوت کا مظاہرہ ، ہزاروں افراد کی شرکت ، نوشہرہ کلاں کے چاروں یونین کونسلز کے سابق ناظمین ، کونسلرز ،

ڈسٹرکٹ ممبران اور نوشہرہ کلاں کے معززین نے احد خٹک اور لیاقت خٹک کو آئیندہ کے سیاسی لائحہ عمل تشکیل دینے کا اختیار دے دیا اس سلسلے میں سابق تحصیل ناظم احد خان خٹک نے ہوتی خیل پارک نوشہرہ میں ایک بڑی عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ میں انتقامی سیاست ہو رہی ہے اور اس کی اصل وجہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ڈرانے ، دھمکانے کے سوا کچھ نہیں ہے نہ کرپٹ ہیں اور نہ کسی کو کرپشن کرنے دیں گے ٹی ایم اے نوشہرہ میں غریب نوجوانوں کے روزگار دیا تھا اور مجھ سے الزام بھی اختیارات سے تجاوز کا لگایا گیا تھاغریبوں کیلئے ہر قسم قربانی دینے کو تیار ہوں لیکن اپنے ساتھیوں کی عزت نفس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے میرے اور میرے ساتھیوں کے خلاف سرکاری افسران کے زریعے سیاسی انتقام بند کیا جائے ایسا نہ ہو کہ سرکاری افسران اور اہلکاران کو میرے ساتھیوں کے خلاف سیاسی انتقام مہنگا پڑے اور ان کو لینے کے دینے نہ پڑ جائے اس اجتماع سے ، سابق ناظم مانکی شریف عبدالرحمان خٹک ، قاضی واجد الحق ، معتصم بااللہ ، ماہر الدین ، طفیل ، علی خان ، جانس خان ،حاجی شفیق، وحید الرحمان ، نبی گل ، قاضی محبوب اور دیگر نے بھی خطاب کیا احد خان خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ خدمت کے جذبے سے میدان میں اتریں ہیں نہ پہلے اقتدار کی حواس تھی اور نہ اب اقتدار کی کوئی خواہش ہے لیکن چیلنج کرتا ہوں ان لوگوں کو جو کہتے تھے کہ احد خٹک اور لیاقت خٹک کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی آج وہ لوگ ہوتی خیل پارک آجائیں اور اپنی انکھوں سے دیکھیں کہ ہماری نہیں بلکہ غرور اور تکبر کرنے والوں کی سیاست میں نے اللہ کے فضل وکرم اور اپنی ساتھیوں کے تعاون سے ہمیشہ ہمیشہ دفن کر دی انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت خٹک یا میں نے اب تک پی کے 63میں ضمنی انتخابات میں کسی بھی سیا سی جماعت یا امیدوار کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے اور جب پی کے 63پر کسی امیدوار یا سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان کریں گے تو انشااللہ ڈنکے کی چوٹ پر کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ سوئی نادر گیس اور ٹی ایم اے میں کس نے کمیشن خوری کیلئے اپنے بندے بیٹھائے ہیں کیا یا کرپشن نہیں تو اور کیا ہے ہماری تمام تر تیاریاں مکمل ہے اب صرف ٖاور صرف فیصلوں کا انتظار ہیں



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…