لاہور( این این آئی )گھریلو ملازمائیںمسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی رابعہ احمد بٹ کے گھرکا صفایا کر گئیں۔بتایا گیا ہے کہ لیگی ایم پی اے رابعہ احمد بٹ کے گھر سے دو گھریلو ملازمائیںنے پانچ لاکھ مالیت کے زیورات اورچھ لاکھ نقدی چوری کر کے فرار ہو گئیں۔ایم پی اے رابعہ بٹ کے
مطابق دو روز قبل ہی گھریلو ملازمائوںکو کام کاج کے لئے رکھا تھا ۔پولیس کی جانب سے واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔واردات کی سی سی ٹی وی میں گھریلو ملازمہ کو کیش اور زیورات چرا کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، سی سی ٹی وی میں چور خاتون کا چہرہ بھی واضح نظر آ رہا ہے ۔