پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

صرف 12 سال کی عمر میں بہن بھائیوں اور ماں باپ کا سہارا بننے ولی بچی کی زندگی عثمان بزدار نے بدل دی

datetime 29  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) چند روز قبل سوشل میڈیا پر فاطمہ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں یہ 12 سالہ بچی لبرٹی میں کھلونے بیچتی دکھائی گئی۔ فاطمہ کے والد شدید بیماری کی وجہ سے کام نہیں کرسکتے تھے۔ غربت کا یہ عالم تھا کہ فاطمہ کی فیملی کے پاس رہنے کیلئے چھت تک نہ تھی۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے ویڈیو کا نوٹس لیا اور فاطمہ کو ایک لاکھ روپے کا چیک بھجوایا۔

اس کے ساتھ ساتھ رہنے کیلئے اٹیچ باتھ کے ساتھ ایک عدد کمرہ بھی مہیا کیا۔ اس کمرے میں ایک چھوٹا سا کھوکھہ بھی بنایا گیا ہے تاکہ فاطمہ کے والد یہاں بیٹھ کر کھلونے بیچ سکیں اور ننھی بچی اپنی پڑھائی پر توجہ دے سکے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر بچی کے بھائی کو واسا میں نوکری بھی دی گئی ہے۔ کھلونوں سے کھیلنے کی عمر میں کھلونے بیچ کر اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں کا خرچہ اٹھانے والی بچی کی تقدیر بھی بدل گئی اور فیملی کو سہارا بھی مل گیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…