منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

’’ مریم بی بی آپ خاتون کہلانے کے لائق نہیں‘‘مریم اورنگزیب کے افضل کھوکھر کو لقمے دینے اور وزیراعظم کی بہن پر اٹیک کروانے کی ویڈیو سامنے آنے پر پی ٹی آئی رہنما نے لیگی خاتون رہنما کو کھری کھری سنادیں

datetime 29  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )ن لیگی رہنما و رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر قومی اسمبلی میں کھوکھر ہائوس سے معاملے پر تقریر کر رہے تھے ۔ افضل کھوکھر کی تقریر کے دوران پاس بیٹھی مریم اورنگزیب بار بار ٹیک اور کرتیں اورکبھی زمان پارک اور کبھی سلائی مشین سے متعلق بات کرنے کاکہتی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ن لیگ رہنما افضل کھوکھر کہنا تھا کہ کھوکھر پیلس کی

مسماری کو پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائی ہے ۔ تقریر کے دوران مریم اورنگزیب نے ٹیک اور کیا اور افضل کھوکھر کیساتھ سرگوشی کرتے ہوے کہا ہے کہ سلائی مشینیں نہیں لے کر دیں جس کے بعد لیگی رہنما نے تقریر جاری رکھتے ہوے کہ کہا کہ جناب سپیکر میں سمجھتا ہوں کہ میں نے اپنی بہنوں کو سرکاری فنڈز سے مشنیں نہیں لے کر دیں ۔جس پر مریم اورنگزیب اور دیگر لیگی رہنما ڈیسک بجاتے رہے اور شورشرابہ کرتے رہے۔ اس پر ردعمل عمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر خالد ارسلان نے کہا ہے کہ ’’اسمبلی کے فلور پر مریم اورنگزیب نے افضل کھوکر کو لقمہ دیا کہ وزیراعظم کی سیاست سے دور بہنوں پر جملے کسیں ۔یہ ہے ن لیگ کی گھٹیا اور غلیظ سیاست پر مجال اب تک کسی ایک بھی صحافی نے اسکی مذمت کہ ہو۔ مریم بی بی آپ خاتون کہلانے کے لائق نہیں جو مردوں سے غیر سیاسی خواتین پر اٹیک کروا رہیں‘‘۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس رکن اسمبلی افضل کھوکھر کے لاہور میں گھر مسمار کرنے کے حوالے سے تحریک استحقاق منظور کر لی گئی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے افضل کھوکھر نے کہا کہ مجھے بتایا جائے حکم امتناعی کے باوجود میرے گھر پر لاہور انتظامیہ نے حملہ کیوں کیامیرے گھر میں خواتین اور بچے موجود تھے انہیں ہراساں کیا گیا۔میرے بنیادی حقوق اور استحقاق مجروح کیا گیااس ساری کاروائی کے پیچھے پس پردہ سیاسی مقاصد تھیمیرے گھر کے اردگرد گھر گرادیئے گئے۔ افضل کھوکھر نے کہا کہ ڈی سی لاہور نے پولیس اور ایل ڈی اے نے توہین عدالت کی لاہور انتظامیہ کے خلاف تحریک استحقاق کی کاروائی کی جائے۔ میرا معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھیجا جائے۔ اس پر مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ ہم یقینی بنائیں گے کہ ہر رکن کو دیئے گئے قانونی حق کا تحفظ کیا جائے لیکن بتایا جائے کہ ڈیڑھ ارب روپے کی سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا حق کسی رکن قومی اسمبلی کو قانون دیتا ہے۔کیا ایک رکن قومی اسمبلی سے

سرکاری زمین سے قبضہ چھڑانے پر استحقاق مجروح ہوتاہے سرکار کی 45کنال زمین پر قبضہ کرنا کون سا استحقاق ہے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ میرے پاس پورا ریکارڈ موجود ہے یہ دو عدالتوں میں گئے مگر عدالتوں نے ان کا موقف نہیں مانا۔لاہور ہائی کورٹ میں فیصلہ ان کے خلاف آیاکسی عدالت میں کوئی حکم امتناعی نہیں تھارات نہیں دن کی روشنی میں قبضہ چھڑایا جسے میڈیا چینلز نے لائیو دکھایا پنجاب کے دس بڑے قبضہ گروپوں سے بہت سی زمین چھڑا چکے باقی بھی چھڑائیں گے۔اسی قبضہ گروپ

سے 80کنال زمین واگزار کرائی ہے جس کی قیمت تین ارب سے زائد ہے۔شیخو پورہ میں سات کروڑ روپے کی زمین چھڑوا ئی ہے۔رولز 97کسی قبضہ گروپ کو تحریک استحقاق کا حق نہیں دیتا۔اس پر مسلم لیگ ن کے ارکان کا احتجاج۔ کیا شاہد خاقان عباسی احسن اقبال اور دیگر نے سپیکر ڈائس کا گھیراو کرلیا اس پرسپیکر اسد قیصر نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے اس طرح سے بات کی جاتی ہے۔ رکن اسمبلی افضل کھوکھر نے بابر عوان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس زمین کے خریدار ہیں

ریکارڈ موجود ہے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے انکوائری کرائی ہم سرخرو ہوئے ہیں بنی گالہ ہاؤس بارہ لاکھ روپے میں قانونی ہوگیا ہمارا پانچواں انتقال نہیں مانا جارہا ہے ان کو ایک رکن اسمبلی پر الزامات لگانے پرشرم آنی چاہئے قبضے والی جگہوں پر بیٹیوں اور بہنوں کے گھر نہیں بنائے جاتے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بنی گالہ ہاؤس کی انکوائری کی جائے۔ میں نے سرکاری فنڈز سے اپنی بہنوں کو سلائی مشینیں نہیں دلوائیں سپیکر صاحب معاملہ تحریک استحقاق کمیٹی میں بھیجیں اگر میں قبضہ گروپ ثابت ہوا تو جو سزا دے دیں مجھے منظور ہے۔ اس پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ میں تحریک استحقاق پر فیصلہ محفوظ کرتا ہوں اور انہوں نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو چار بجے تک ملتوی کر دیا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…