لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کرپشن کے جھوٹے نعرے لگانے اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا ۔ اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے گواہی دی کہ دو سالوں سے
پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔اس نے سچ ہی کہا تھا کہ ’’وزیراعظم کرپٹ ہو تو ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہوتی ہے‘‘لیکن بندہ ایماندار ہے ۔پاکستا ن مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکہتی ہیں کہ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا۔اپنی ٹوئٹ میں مریم نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے گواہی دی کہ دو برس سے پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔مریم نے وزیراعظم کا نام لیے بغیر کہا کہ ‘اس نے سچ ہی کہا تھا کہ وزیراعظم کرپٹ ہو تو ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہوتی ہے ، لیکن بندہ ایماندار ہے۔