پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

ن لیگ کے 12اہم رہنما و اراکین اسمبلی پارٹی کو چھوڑنے کیلئے تیار ، پنجاب حکومت سے رابطہ کر لیا

datetime 29  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کے 12ارکان پنجاب اسمبلی اس وقت پنجاب حکومت سے مکمل رابطے میں ہیں ، جن میں سے 7نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کر لی ہے جبکہ دیگر 5ارکان چند دنوں میں ملاقات کر کے پنجاب حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے ۔

تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ارکان سے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کی فراہمی اور گریڈ ایک سے 4تک کی سرکاری ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ حکومتی ارکان نے مزید بتایا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب میں ہم خیال گروپ کی موجودگی کی تصدیق کی ہے ان کا کہنا تھا کہ خواجہ دائود سلیمانی کی سربراہی میں یہ گروپ کام کر رہا ہے جس کے خدشات پر غور کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے سینٹ الیکشن سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے ناراض ارکان اسمبلی سے رابطے تیزکر دیے ہیں اس سلسلے میں ایوان وزیراعلی میں روزانہ کی بنیاد پر ملاقاتوںکا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت جماعت کے سینئر رکن نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے 12ارکان صوبائی اسمبلی اس وقت تک وزیراعلی پنجاب اور ان کی کابینہ سے مستقل رابطے میں جن میں سات کی وزیراعلی سے ملاقات ہو چکی ہے جبکہ دیگر پانچ ارکان جلد ہی وزیراعلیٰ پنجاب سے مل کر پنجاب حکومت پر اعتماد کا اظہار کریں گے ۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…