منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

مولانا طارق جمیل کی پوتی کے کیساتھ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 29  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی اپنی پوتی کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔جنگ کی رپورٹ کے مطابق

تصاویر میں مولانا طارق جمیل اور اُن کی پوتی بےحد خوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ یہ تصویریں دادا اور پوتی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی بھی کر رہی ہیں۔مولانا طارق جمیل نے ان خوبصورت تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’اپنے بچوں کو یکساں توجہ اور وقت دینا ’’محبت‘‘ کہلاتی ہے۔‘طارق جمیل کی مقبولیت کی بات کریں تو اُنہوں نے 11 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں اب تک ایک لاکھ 60 سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخری دنوں میں مولانا طارق جمیل بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے لہٰذا اطبّاء کے مشورے سے اسپتال داخل ہو گیا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…