منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

جعلی لائسنس کیس ،ایک پائلٹ اورسینئر افسران گرفتار

datetime 29  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے جعلی پائلٹ لائسنس کیس کی تحقیقات مکمل کرکے کراچی میں 4 مقدمات درج کرلیے جن میں 2 پائلٹس اور سی ایاے کے 6 افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ نے بتایا کہ ایف آئی اے میں

مبینہ جعلی لائسنسز کے اجرا کی تحقیقات کا آغاز سی اے اے کے مراسلے پر کیا گیا تھا، مشتبہ لائسنسز کے حامل 141 پائلٹس میں سے 102 کا تعلق پی آئی اے سے تھا ، ابتدائی محکمانہ تحقیقات میں ان پائلٹس میں سے 28 کے لائسنس معطل جبکہ 7 کے منسوخ کیے گئے ہیں۔پی آئی اے طیارے کے کراچی میں شہری آبادی پر گرنے کے بعد مشتبہ لائسنسز کا اسکینڈل منظرعام پر آیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل رؤف شیخ نے کہا کہ سول ایوی ایشن لائسنس برانچ کے افسران اور ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں پائلٹ ثقلین علی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنسنگ محمود حسین، سینئر سپریٹںڈنٹ ایچ آر عبدالرئیس، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنسنگ سی اے اے خالد محمود، سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر فیصل منظور، سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر آصف الحق شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…