منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ سلمان بٹ انتقال کرگئے

datetime 29  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ۔/ جڑانوالہ (این این آئی )رہنما جماعت اسلامی حافظ سلمان بٹ لاہور میں انتقال کرگئے۔وہ گزشتہ کئی روزسینجی ہسپتال کیآئی سی یومیں زیرعلاج تھے۔ حافظ سلمان بٹ تین مرتبہ ممبرقومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رہنما جماعت اسلامی رہنما، سابق ایم این اے ،

صدر ریلوے پریم یونین حافظ سلمان بٹ انتقال کر گئے، حافظ سلمان بٹ گزشتہ کئی دن سے نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے، حافظ سلمان بٹ تین مرتبہ ممبر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ انکی عمر 65 برس تھی، وہ شوگر اورگردوں کے مرض میں مبتلا تھے، ان کی نماز جنازہ منصورہ میں نماز جمعہ کے بعد ادا کی جائیگی ذرائع ابلاغ کے مطابق رہنماجماعت اسلامی حافظ سلمان بٹ کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اور وہ خالق حقیقی سے جاملے، حافظ سلمان بٹ طویل عرصے سے شوگر اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔اچانک انتقال کی خبر نشر ہونے پر سربراہ جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور دیگر رہنما ہسپتال پہنچے۔واضح رہے کہ رہنما جماعت اسلامی حافظ سلمان بٹ زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ میں صوبہ پنجاب کے ناظم بھی رہے۔شروع سے ہی سیاسی طور پر متحرک تھے،1979 میں پنجاب یونیورسٹی سے سٹوڈنٹ یونین میں حصہ لیا، بعدازاں سیاست میں پڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور جدوجہد کرتے جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔حافظ سلمان بٹ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رہے، وہ تاحیات ریلوے پریم یونین کے صدر تھے۔ حافظ سلمان بٹ آج کل عمر بلاک اقبال ٹائون میں رہائش پذیر تھے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…