اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

صوبائی حکومت کا ضرورت سے زیادہ سکولوں کو سسٹم سے نکالنے کا اعلان

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن ) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایسے تمام اسکولوں کو سسٹم سے نکال دیا جائے ۔جہاں ضرورت سے زیادہ اسکول موجود ہیں۔ صرف وہ اسکول سسٹم میں رکھے جائیں جہاں بچوں کی انرولمینٹ 30  یا اس سے زائد ہو۔ یہ بات انہوں نے

جمعرات کے روز اپنے دفتر میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن قاضی کبیر و دیگر افسران شریک تھے۔ اجلاس میں صوبے بھر کی موجودہ تعمیر شدہ اسکولز کے لیے SEMIS Code پالیسی پر دوبارہ غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ اس پالیسی پر غور سالانہ اسکول شماری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسکولز کو گوگل میپ پر لوکیٹ کردیا گیا ہے، جس سے باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ دو کلومیٹر کے رقبے میں کتنے اسکولز واقع ہیں اور اس سے بآسانی اس بات کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کس اسکول کو اپ گریڈ کیا جائے تاکہ اس علاقے سے بچوں کا اسکول سے نکلنے کو روکا جاسکے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر نے افسران پر زور دیا کہ صوبے بھر میں غیر ضروری اسکولز کو وہاں موجود دوسرے اسکولز میں ضم کیا جائے۔   ایسے تمام اسکولز جو گھوسٹ ہوں ان کو سسٹم سے نکالا جائے تاکہ ان اسکولز کے وسائل دوسرے اسکولز میں بروئے کار لائے جاسکیں گے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…