اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سی پیک ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جو پاکستان کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘ ، چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے زبردست اعلان کر دیا

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح سے ملاقات کے دوران لاہور چیمبر کو گوادر میں ’’گوادر بزنس کانفرنس ‘‘کروانے کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جو پاکستان کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ

وہ جلد ہی لاہور چیمبر کا دورہ کریں کرکے گوادر میں کاروباری مواقع کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور کم ترقی یافتہ علاقوں کی طرف خاص توجہ دی جارہی ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کا بنیادی مقصد ایک معاشی کاریڈور کی تعمیر کے ذریعے پاکستان اور چین کے لوگوں کو معاشی طور پر خوشحال کرنا ہے، اس منصوبے سے باہمی روابط مستحکم ہونگے، تجارت و سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے جس سے نہ صرف دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا بلکہ یہ دیگر علاقائی ممالک سے بھی منسلک ہونگے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ یہ عظیم الشان منصوبہ شروع کرنے پر دونوں ممالک خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں دونوں ممالک کی کمپنیوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ پاکستان کی صنعت بھی اس سے فائدہ اٹاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے مقامی خام مال کو ترجیح دی جائے۔لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو ترعیب دی جائے کہ وہ پاکستان میں مقامی وینڈر انڈسٹری ڈویلپ کریں جس کے ذریعے سی پیک کو خام مال فراہم کیا جاسکے، اس سے پاکستان کی چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زونز پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔ میاں طارق مصباح نے کہا کہ مقامی سرمایہ کاروں کو بھی وہی مراعات اور سہولیات دی جائیں جو باہر کے سرمایہ کاروں کو دی جارہی ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…